لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر رپورٹ طلب کر لی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ناصر باغ میں درخت کاٹے جارہے ہیں، اس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں، حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ درخت نہیں کاٹے جائیں گے، ناصر باغ کے قریب درخت کاٹے جارہے ہیں یہ کیا معاملہ ہے؟

فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع

وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ کوئی درخت نہیں کاٹے جا رہے، وکیل پی ایچ اے نے بتایا کہ ہمارا سختی سے حکم ہے کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا، وکیل ایل ڈی اے نے مزید کہا کہ ناصر باغ میں زیر زمین پارکنگ بنا رہے ہیں، وکلاء کے کےلیے پارکنگ ایریا بنا رہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ممبر جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی کہ ناصر باغ کا دورہِ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریں، مجھے جو تصاویر ملی ہیں اس میں تو درخت کاٹے ہوئے ہیں، ناصر باغ کی بڑی تاریخی حیثیت ہے۔

وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ہم نے درخت نہیں کاٹے بلکہ درختوں کو ٹرانسپلانٹ کیا ہے، عدالت نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے اس عدالت سے گزشتہ سات سال میں جو حکم ہوئے اسے حکومت تسلیم کر رہی ہے،سکول بسز کے حوالے سے بھی ہمارا حکم تھا حکومت اس طرف نہیں آرہی۔

بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ، ڈی ایس پی عثمان حیدر معطل

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آج میں نے راستے میں دیکھا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بسیں دھواں چھوڑ رہی تھیں، جامعہ پنجاب کی بسوں کی انسپکشن کریں اور دھواں چھوڑنے والی بسیں بند کریں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پانی کے میٹرز کا کیا بنا ہے، وکیل واسا نے بتایا کہ واسا نے اب تک 1300 میٹر خریدے ہیں، جوہر ٹاؤن میں260 میٹرز لگائے جا چکے ہیں، عدالت نے پوچھا کہ یہ میٹرز کہاں سے خریدے گئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ یہ سب امپورٹڈ میٹرز ہیں، ہم نے اپنے سورسز سے پانچ سو ملین کا فنڈ واٹر میٹرز کے لیے مختص کر دیا ہے۔

میں گھر میں بھائی اور بہنوئی سے بھی پردہ کرتی ہوں : ڈاکٹر نبیحہ علی خان 

عدالت نے قرار دیا کہ کمرشل جگہوں پر پہلے واٹر میٹرز لگائیں، واسا کے وکیل نے آگاہ کیا کہ ابھی پائلٹ پراجیکٹ چلا رہے ہیں تاکہ ڈیٹا کولیکشن کو ایک بار دیکھ لیں، عدالت نے کہا کہ ایک بڑے مقصد کے لیے ایک اچھا قدم ہے، جب سب جگہوں پر میٹرز لگ جائیں گے تو لوگ خود پانی بچائیں گے، ڈی ایچ اے نے اس معاملے میں اچھا کام کیا ہے، انہوں نے پہلے ہی یہ میٹرز لگا دیئے ہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ واسا سے کہیں کہ لاہور میں پانی کی سطح کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں، جاننا ضروری ہے کہ لاہور کا زیر زمین پانی کا لیول مزید نیچے تو نہیں جا رہا؟

شہباز شریف برطانیہ کے مختصر نجی دورے پر لندن پہنچ گئے

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ پارکس میں تعمیراتی کام نہیں ہونا چاہئے، تعمیراتی کام کبھی بھی ماحول دوست نہیں ہو سکتا، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ درخت نہیں نے کہا کہ عدالت نے رہے ہیں

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت 3 سال قید کی سزا معطل، مجرم کو ضمانت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ مجرم کی جانب سے وکیل میاں داؤد عدالت میں پیش ہوئے۔
میاں داؤد نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سلمان مرتضیٰ کو اپنی کزن کی قابل اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی، جبکہ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں یہ تسلیم کیا کہ سلمان نے کوئی مواد شیئر نہیں کیا۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ استغاثہ ٹرائل کے دوران ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکا، اور یہ کہ سلمان کو اس کے رشتہ داروں نے والدہ کی جائیداد کے تنازع میں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔
عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد مجرم کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بن قاسم موڑ کے قریب آگ، درخت اور گھریلو سامان جل کر خاکستر
  • لاہور اور بہاولپور سے کمسن بچیوں کاوالدہ سمیت اغوا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اسلام آباد طلب
  • لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ مجرم سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید معطل، ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا قانون کے تحت مجرم کی 3 سال قید کی سزا معطل، ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت 3 سال قید کی سزا معطل، مجرم کو ضمانت مل گئی
  • عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
  • بیوی کے قتل کا الزام، لاہور ہائیکورٹ نے بیتے کی گواہی کو قبول کرتے ہوئے باپ کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کر دی 
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2 رکنی بنچ کو منتقل
  • کراچی: ای چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد