لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت سزا پانے والے مجرم سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اس کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مجرم کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سلمان مرتضیٰ کو اپنی کزن کی قابلِ اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، حالانکہ مدعی اور متاثرہ لڑکی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ سلمان مرتضیٰ نے کوئی مواد شیئر نہیں کیا۔

وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ ٹرائل کے دوران ایک بھی الزام ثابت نہ کر سکا، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے سزا سنا دی۔ ان کے مطابق مجرم کو اس کے رشتہ داروں نے والدہ کی جائیداد ہتھیانے کے لیے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اگر سزا 3 سال یا اس سے کم ہو تو مجرم سزا معطلی اور ضمانت کا حق رکھتا ہے۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد مجرم کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سال قید کی سزا

پڑھیں:

رامسوامی ہنگامہ آرائی کیس: لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور

 

سندھ ہائیکورٹ میں رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ 

عدالت نے ملزم لیاقت محسود کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور پراسیکیوشن و مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 17 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق لیاقت محسود پر حادثے کے بعد مسلح گارڈز کے ہمراہ ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد کا الزام ہے۔

سیشن عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت سزا یافتہ مجرم سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید معطل، ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ: پیکا قانون کے تحت 3 سال قید کی سزا معطل، مجرم کو ضمانت مل گئی
  • رامسوامی ہنگامہ آرائی کیس: لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور
  • عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کردی
  • بیوی کے قتل کا الزام، لاہور ہائیکورٹ نے بیتے کی گواہی کو قبول کرتے ہوئے باپ کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کر دی 
  • ڈکی بھائی کی جیل سے رہائی آخری لمحات میں رک گئی
  • ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست منظور 
  • لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی
  • مشکلات میں گھرے ڈکی بھائی کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی