تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے تمام فوائد و سبسڈیز ختم کرنے کا اعلان کردیا - فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایک افغان شہری نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے فوجیوں پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین امریکا آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی ہے، غیر قانونی تارکین امریکا آ کر مشکلات پیدا کرتے ہیں، حکام سے غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے، ہمارے سیکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔