بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔

42 سالہ ہنی سنگھ کے مطابق ’’لنگی ڈانس‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک دیوالی پارٹی رکھی، جہاں انہوں نے میرا ہاتھ پکڑے رکھتے ہوئے مجھے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشت سمیت دیگر بڑے ستاروں سے ملوایا۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سے دوستی کی بنیاد دراصل دہلی کنکشن تھا اور کنگ خان نے انہیں ذاتی طور پر فون کرکے ’’لنگی ڈانس‘‘ بنانے کی درخواست کی تھی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اسکول میں بھنگڑا، کیرتن اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے اور اسی دوران انہوں نے اپنے استاد سے کہا تھا کہ وہ بڑے ہوکر شاہ رخ خان بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ ان دنوں اپنے نئے ورلڈ ٹور ’’مائی اسٹوری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل وہ 2013-14 میں شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کا ٹور بھی کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان ہنی سنگھ

پڑھیں:

’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جیل میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو گزشتہ 6 ہفتوں سے مکمل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ان کے بیان کے مطابق، عمران خان کو جیل میں نہ اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت ہے اور نہ ہی ان کی صحت یا حالت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہوئے 845 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران اب انہیں ’ڈیتھ سیل جیسے ماحول‘ میں رکھا جا رہا ہے۔

https://x.com/Kasim_Khan_1999/status/1994071925082214814

قاسم خان کے بقول، عمران خان کی جیل میں ’بے خبری‘ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

قاسم خان کے مطابق عدالت کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روک دیا گیا ہے، جبکہ خود انہیں اور ان کے بھائی کو بھی والد سے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں:

’یہ مکمل اندھیرا کسی حفاظتی پروٹوکول کا حصہ نہیں۔ یہ ایک جان بوجھ کر کی گئی کوشش ہے تاکہ ان کی حالت کو چھپایا جائے اور ہمارے خاندان کو یہ نہ معلوم ہو سکے کہ وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔‘

قاسم خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی تنہائی، عدم رسائی اور موجودہ حالات کی تمام قانونی، اخلاقی اور بین الاقوامی ذمہ داری پاکستان کی حکومت اور ’اس کے آقاؤں‘ پر عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوری اداروں سے اپیل کی کہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئےعمران خان کی زندگی کی تصدیق، عدالت کے احکامات کے مطابق رسائی کی فراہمی، اور انہیں درپیش غیرانسانی تنہائی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

قاسم خان نے اپنے بیان کے آخر میں مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ’سب سے مقبول سیاسی رہنما‘ کی رہائی عمل میں لائی جائے جنہیں، ان کے بقول، صرف سیاسی وجوہات کی بنیاد پر قید رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی حقوق ایکس بانی پی ٹی آئی پروٹوکول ڈیتھ سیل سابق وزیر اعظم عمران خان قاسم خان ہتھیار

متعلقہ مضامین

  • ’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل
  • کتاب ہدایت
  • پشاور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دھند نے پورے شہر کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
  • وزیراعلی مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت
  • وفاق اورصوبے نے حیدرآباد کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے، سنی تحریک
  • دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ
  • یاسرعرفات کو قریبی لوگوں نے زہر دیا، محافظ کا انکشاف
  • بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ماہرہ خان
  • مہندی تقریب دلہا دلہن کے ہاتھ میں گیس کے غبارے اچانک پھٹ پڑے