بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، 24 مارچ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل،وفاقی سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری داخلہ پنجاب کوفریق بنایاگیا ہے، استدعاکی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل نہ کرنےپرذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔
سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: توہین عدالت کی درخواست
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔