data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں زمینوں کی خرید و فروخت سے متعلق ایک بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے حد سے زیادہ پلاٹس بیچ کر، جعلی ممبرشپس جاری کر کے اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں سے گزشتہ برسوں میں کھربوں روپے وصول کیے۔

اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی ہیں جن میں تشویشناک بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں نے اپنی دستیاب زمین یا منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کے مقابلے میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کیں۔ مزید یہ کہ زمین موجود نہ ہونے کے باوجود 20 ہزار ممبرشپس بھی بیچ دی گئیں۔

تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ مختلف اسکیموں نے تقریباً 80 ہزار کنال ایسی زمین کی تشہیر اور فروخت کی جو ان کے منظور شدہ منصوبے کا حصہ ہی نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکیموں نے مجموعی طور پر تقریباً 26 ہزار پلاٹس اور فائلیں اپنی اصل گنجائش سے زیادہ فروخت کیں، جبکہ 80 ہزار کنال ایسی زمین بیچی جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

ایک معروف ہاؤسنگ اسکیم کی مثال سے صورتحال کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ اس اسکیم نے 2022 میں صرف 4 ہزار کنال زمین کے لیے لے آؤٹ پلان کی منظوری مانگی، لیکن عوام کو یہ تاثر دیا کہ منصوبہ 75 ہزار سے ایک لاکھ کنال پر مشتمل ہے۔

بعد ازاں مارکیٹنگ میں اسے 80 ہزار کنال کا میگا منصوبہ دکھایا گیا، اور 30 سے 40 ہزار پلاٹس فروخت کیے گئے، جن سے 50 سے 60 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہزار کنال فروخت کی

پڑھیں:

5 لاکھ سے زاید افغان شہریوں کا پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-08-21
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 5لاکھ سے زاید افغان شہریوں کا پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں سیکرٹری داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ افغان شہری سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی بن کر جاتے رہے۔وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہری اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کرکے جرائم میں ملوث رہے، جرائم افغان شہری کرتے رہے اور ان کو پاکستان کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے۔سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے کہا کہ 5لاکھ سے زاید افغان شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے ذریعے نکالا گیا، اب ہم نے 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر جمع کر لیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل: بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں کی جعلسازی، شہریوں سے کھربوں روپے کا فراڈ
  • 5 لاکھ سے زاید افغان شہریوں کا پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف
  • دنیا کے 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہونے کا انکشاف
  • 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • مسلسل اضافے کے بعد سونا کس قیمت پر فروخت ہو رہا ہے؟
  • لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کی منظوری، شہریوں کو آگاہی مہم شروع
  • بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے!