Daily Pakistan:
2025-11-27@16:34:16 GMT

دنیا کے 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

دنیا کے 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف 61 ممالک میں اس وقت 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایک پڑوسی ملک نے پاکستان کے نظام میں مداخلت کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاسپورٹس بنوائے۔ اس معاملے میں کرپشن کے امکانات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اور غلطی ہماری اپنی سسٹمز میں بھی موجود رہی ہوگی۔

چیئر پرسن کمیٹی ثمینہ ممتاز نے انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس معاملے پر مناسب آگاہی نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے کے خطرناک نتائج سے ناواقف ہیں۔ایئرپورٹس پر آگاہی بینرز نہ ہونا بھی ایک سنگین غفلت ہے۔

ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دے دیا

انہوں نے نشاندہی کی کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ ملک کے اندر سے کام کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو مختلف جھانسوں میں پھنسا کر بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ جعلی ڈگریاں، جعلی کورسز اور نشہ اسمگلنگ جیسے جرائم میں بھی کئی بے خبر افراد کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ثمینہ ممتاز نے مطالبہ کیا کہ ایران میں سخت سزاؤں کے بعد وہاں قید پاکستانیوں کی تازہ تعداد اور حکومتی آگاہی مہمات کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

سیکریٹری وزارت داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ چند ماہ قبل سعودی عرب سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا، جن میں کئی افغان شہری بھی پاکستانی شناخت کے ساتھ مقیم تھے۔

عمران خان  پاکستانی تاریخ کے سب سے  وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ اب 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے اور شناخت کی تصدیق فوری طور پر ممکن ہے۔ بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کے جرائم جیسے اوور اسٹے، شناختی فراڈ یا بینک فراڈ میں ملوث ہوتی ہے، جبکہ سنگین جرائم جیسے قتل، دہشت گردی یا منظم جرائم میں پاکستانیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

سیکریٹری کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف ممالک کے دورے کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے گجرات، وزیرآباد، شیخوپورہ اور لاہور سمیت کئی اضلاع سے انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک سامنے آئے ہیں، جن کے کارندے دبئی اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک میں بھی سرگرم ہیں۔

لاہور میں ڈاکو بے لگام،فیکٹری ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز معصوم نوجوانوں کو یورپ پہنچانے کے بہانے 43 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں اور پھر انہیں خطرناک اور غیر قانونی راستوں پر ڈال دیتے ہیں۔ متعدد پاکستانیوں کو 6 سے 8 ماہ تک جبری مشقت اور غیر انسانی حالات میں رکھا جاتا ہے، جو ایک تشویشناک اور سنگین صورتحال ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ انہوں نے

پڑھیں:

پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیرامارات

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے سفری سہولت ناگزیر ہے، دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کیلیے ویزے روکنے کا انکشاف
  • متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف
  • متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلیے ویزے روک دیے، بڑا انکشاف
  • امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے، وزارتِ داخلہ انکشاف
  • پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیرامارات
  • پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات
  • 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار
  • افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ اور بڑھتا ہوا استعمال!