حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جاوید ایوب
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔ موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر جنگلات کو حالیہ سال کے دوران کی گئی شجر کاری مہمات کی کامیابی کی شرح اور لگائے گئے پودوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی و ترقیات ملک اسد محمود اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔ موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پوری دنیا میں ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ درختوں میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے اس لئے ہم سب کو بحیثیت قوم اس قومی دولت کو بچانے اور اس میں اضافہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہماری زمین درخت دوست ہے جنگلات ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور محکمہ جنگلات اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران ملکر قومی دولت کے تحفظ کو یقینی بنائیں، محکمہ جنگلات کو مستحکم ننائیں گے ہماری حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ تمام اداروں کی استعداد کار کو بڑھاہیں اور اداروں میں کرپشن ختم کریں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگل کے غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، عملے کی استعداد کار بڑھانے، اور چیک پوسٹوں پر نگرانی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات وزیر جنگلات قومی دولت نے کہا کہ کے لئے رہی ہے
پڑھیں:
اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
برطانوی ہائی کمیشن نے گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کھیل، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دولتِ مشترکہ کے سابق اسکالرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک منعقد ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں 74 رکن ممالک اور خطوں کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں میں 10 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں 6 پیرا اسپورٹس بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ دولتِ مشترکہ کھیل صرف تمغے جیتنے کا مقابلہ نہیں بلکہ یہ مختلف قوموں کو قریب لانے، صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے ذریعے معاشروں کو متحد کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ شاندار رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑی آج بھی نوجوان نسل کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔ انہوں نے برطانیہ، پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب میں دولتِ مشترکہ اسکالرشپس اور فیلوشپس پروگرام کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے گزشتہ 60 برس سے مختلف رکن ممالک کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
استقبالیے سے قبل برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان نوجوان رہنماؤں کو بھی اعزازات سے نوازا، جنہیں “ملکہ الزبتھ دوم کامن ویلتھ ٹرسٹ 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز” کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
اعزاز حاصل کرنے والوں میں پاک جی پی ٹی کی شریک بانی فرح گل رہوجہ شامل ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ محروم طبقات کی مدد کر رہی ہیں۔ امید فاؤنڈیشن کے بانی حسن اشرف کو محنت کش بچوں اور پسماندہ طبقات کے لیے مفت تعلیم کے فروغ پر سراہا گیا، جبکہ گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کی بانی ہادیقہ بشیر کو کم عمری کی شادی کے خاتمے، صنفی تشدد کے خلاف جدوجہد اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر اعزاز دیا گیا۔ اسی طرح آئی ایس وائی ڈی کے بانی جوشوا دلاور کو نوجوانوں کی شمولیت، صحت میں مساوات، صنفی برابری اور سماعت سے محروم نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق گلاسگو 2026، برطانیہ کی جانب سے 2014 میں گلاسگو اور 2022 میں برمنگھم میں کامیاب دولتِ مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کی روایت کو آگے بڑھا رہا ہے، جبکہ اس تقریب کا مقصد کھیل، تعلیم اور نوجوان قیادت کے ذریعے دولتِ مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد برٹش ہائی کمیشن پاکستان دولت مشترکہ