Jasarat News:
2025-11-28@01:04:18 GMT

آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شمال مشرق سے20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اس دوران موسم خشک اور خنک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ3 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خنک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

وزارت دفاع کی تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت ‘نوٹیفکیشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-08-20
راولپنڈی (آن لائن) وزارت دفاع (ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ) نے پاکستان بھر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا اس ضمن میں وزارت دفاع نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے فیصلے کے تحت تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں نگران بورڈز کی فوری تقرری کا حکم دیا گیا ہے کنٹونمنٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کی سیکشن 191(2) کے تحت نگران سیٹ اپ ایک فوجی افسر اور ایک سول ممبر پر مشتمل ہوگا جبکہ نگران سیٹ اپ میں شامل سول ممبر کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے سکے گا تبدیلی کے تحت سابقہ فیصلے توثیق کے لئے مقرر کردہ نگران بورڈ کے سامنے رکھے جائیں جبکہ منتخب ممبران حلف کی تاریخ سے آئندہ 4 سال کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے اور بورڈ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان، پارہ کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی متوقع
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
  • دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • وزارت دفاع کی تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت ‘نوٹیفکیشن جاری
  • ایتھوپیئن آتش فشاں کی راکھ پاکستانی حدود سے نکل گئی، محکمہ موسمیات
  • سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟
  • سردیوں کا آغاز؛ کراچی میں آئندہ 3 دن  موسم کیسا رہے گا؟
  • آتش فشاں کی راکھ بھارت کی جانب بڑھنے لگی، پاکستان کا فضائی علاقہ صاف