ٹیکنالوجی سیکٹر کے نمایاں اداروں کومختلف اعزازات تفویض
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے نمایاں اداروں کو مالی سال 2024-2025 میں شاندار کارکردگی پرمختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ تقریب سسکو اور انگرام کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں ان پارٹنرز کی کامیابی اور جدت کو سراہا گیا جنہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔تقریب میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو متعدد اعزازات دیے گئے، جن میں انٹرپرائز پارٹنر آف دی ایئر 2025، سافٹ ویئر پارٹنر آف دی ایئر 2025 اور انفرادی ایکسیلنس ایوارڈ شامل ہیں۔ یہ اعزازات کمپنی کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بڑے اور پیچیدہ منصوبوں کو اعلیٰ تکنیکی مہارت کے ساتھ مکمل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیزکے سی اواو، او روائس پریزیڈنٹ وحیل بشیر نے کہا:”ہمیں سسکو اور انگرام کی جانب سے یہ اعزازات حاصل کرنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف ہماری تکنیکی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں بلکہ ہماری ٹیم کی لگن اور ہر منصوبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم جدت کی نئی حدود کو چھوئیں اور اپنے کلائنٹس کو مؤثر حل فراہم کریں۔”سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ ان اداروں کی کامیابیوں کو سراہتی ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر معمولی خدمات فراہم کی ہیں۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے لیے یہ اعزازات نہ صرف ان کی اعلیٰ معیار کے حل فراہم کرنے کی مہارت کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں بڑے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کی ان کی صلاحیت کا بھی اعتراف ہیں۔ ٹاپ انٹرپرائزز اور سافٹ ویئر پاٹنرحاصل کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی حیثیت کو ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ڈبلیو پی
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔
اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔
اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ اے ڈی بی نے اس سے قبل اگست میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد بھی فراہم کی تھی۔ بینک کے صدر ماساٹو کانڈا نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے ڈی بی بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں مدد کرے گا۔