Jasarat News:
2025-11-27@20:02:46 GMT

مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مغربی افریقہ کے ملک گنی بساؤ میں فوجی افسران کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر گنی بساؤ میں اقتدار سنبھال لیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے ملک میں سامنے آیا ہے جو ماضی میں بار بار فوجی بغاوتوں کا شکار رہا ہے اور ایسے وقت میں جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا تھا۔

سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنائے گئے بیان میں فوجی افسران نے کہا کہ انہوں نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو معزول، انتخابی عمل کو معطل کردیا، اس کے ساتھ ہی سرحدیں بند کر دیں اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

فوجی افسران نے ٹی وی پر کہا کہ فوجی احکامات پر عمل درآمد کے لیے اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دے دی گئی، جو تا حکمِ ثانی ملک کا انتظام سنبھالے گی۔

فوجی اعلان سے کچھ دیر قبل عینی شاہدین کے مطابق الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر، صدارتی محل اور وزارتِ داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، یہ فائرنگ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی، تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

الیکشن کمیشن نے اتوار 23 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے عبوری نتائج کا اعلان آج کرنا تھا، جن میں اومارو سسکو ایمبالو کا مقابلہ اُن کے سخت حریف فرننڈو ڈیاس سے تھا، دونوں فریقوں نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا تھا۔

مغربی افریقی ملک میں اومارو سسکو ایمبالو دوسری مدت کے لیے مسلسل منتخب ہونے والے پہلے صدر بننے کی کوشش کر رہے تھے۔

اومارو سسکو ایمبالو کے ترجمان انتونیو یایا سیدے نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے انتخابی نتائج کے اعلان کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا، حملہ آور فرننڈو ڈیاس کے لوگ تھے، تاہم انہوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، فرننڈو ڈیاس کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

گنی بساؤ 1974 میں پرتگال سے آزادی کے بعد سے 2020 تک کم از کم 9 بغاوتوں اور بغاوت کی کوششوں کا شکار رہا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اومارو سسکو ایمبالو

پڑھیں:

سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جنوبی افریقی آف اسپنر سائمن ہارمر نے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گوہاٹی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے سائمن ہارمر بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔

انہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں جبکہ دو میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی بھارت میں وکٹوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ڈیل اسٹین 26 وکٹوں کے ساتھ بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی بولر تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو 25 سال بعد بھارت میں وائٹ واش کیا ہے۔ سائمن ہارمر کو 17 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گنی بساؤ: فوج نے صدر ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا
  • الیکشن نتائج سے پہلے بڑا ہنگامہ، فوج نے صدر کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کر دیا
  • جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کر دیا
  • سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا
  • سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا
  • اسرائیل مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر رہا ہے، ہیومین رائٹس واچ
  • بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری