Jasarat News:
2026-07-24@04:10:14 GMT

ایرو اسپیس لوکلائزیشن کے فروغ کیلئے ایک سالہ معاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطہ کے ایوی ایشن سے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک سعودیہ گروپ نے GE ایرو اسپیس((NYSE: GE) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کی جانب سے 2023میں آرڈر کئے گئے 39بوئنگ 787-9اور 787-10طیاروںمیں GEnx-1B انجن نصب کئے جاسکیں۔اس معاہدے میں انجنوں کی فراہمی، ایک سالہ دیکھ بھال، مرمت، اور اوور ہال (MRO) پروگرام، اور اضافی انجن کی فراہمی بھی شامل ہے۔اس معاہدے میں سعودیہ ٹیکنک، گروپ کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ بازو کے ذریعے صلاحیت سازی کے اقدامات کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے،جو تکنیکی تربیت اور علم کی منتقلی کے ذریعے مملکت کی ایرو اسپیس مہارت کو بڑھانے اور مقامی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر نے کہا کہ’’GE ایرو اسپیس کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری نہ صرف گروپ کی طویل فاصلے کی پرواز کی صلاحیت کو تبدیل کرے گی اورہمارے فضائی رابطے کو بڑھائے گی، بلکہ مملکت میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی ایوی ایشن کی مہارت کو مقامی بنانے میں بھی تیزی لائے گی۔اس معاہدے کے ذریعے ہم ان انجنوں کے لیے اندرون ملک تکنیکی صلاحیت کو فروغ دینے کے قابل ہو جائیں گے،جس کیلئے ابھی ہم بیرونی ممالک پر انحصار کرتے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سعودی وڑن 2030 کے تحت سرمایہ کاری، مہارت اور قدر مملکت کے اندر ہی رہے۔‘‘GEnx کے انجن اپنے قابل اعتماد اور جدید میٹیریل کیلئے جانے جاتے ہیں،یہ پرواز کے70ملین سے زائد گھنٹے مکمل کرچکے ہیں اور دنیا میں787طیاروں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ GE ایرو اسپیس کا سعودی ایرو اسپیس سیکٹر کے ساتھ 40 سال سے زیادہ کا تعلق ہے اور وہ مقامی ہنر کو فروغ دینے اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط کرکے وڑن 2030 کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ GE ایرو اسپیس اور اس کے مشترکہ منصوبے فی الحال سعودی عرب کے چار سب سے بڑے تجارتی کیریئرز میں زیر استعمال ہیں اور امریکا سے باہر سب سے بڑے F110 بیڑے میں استعمال میں ہیں۔خطے کے سب سے بڑے ایوی ایشن گروپس میں سے ایک کے طور پر سعودیہ گروپ اپنے فضائی بیڑے کی توسیع، نئے بین الاقوامی روٹس اور عالمی صلاحیت میں اضافے پر مرکوز ایک طویل المدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ساتھ ہی سعودیہ ٹیکنیک سعودی ایوی ایشن اسٹریٹجی اور وڑن 2030 کی حمایت کے لیے تکنیکی اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: GE ایرو اسپیس کی صلاحیت ایوی ایشن سب سے بڑے کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت