data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (کامرس رپورٹر)ڈویڑنل کمرشل آفیسر کراچی،پاکستان ریلوے جہاں بابر نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مل کر تاجروں اور صنعتکاروں کا پاکستان ریلوے پر اعتماد بحال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیمبر کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے تو نا صرف حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کو بین الاقوامی طرز کا بنایا جاسکتا بلکہ پاکستان ریلوے کو بھی بہتر ریونیو جنریٹ کر کے دیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دورے پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بدین لائن کے ساتھ سندھ میں موجود ریلوے کی زمینوں پر انکروچمنٹ ختم کرنے کے لیے آپریشن کیے جارہے ہیں جس سے صنعتکاروں کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نظر آئے گی۔ اس کے ساتھ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے اطراف کی حالت کی بہتری کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ سے کئی میٹنگز کی جارہی ہیں تاکہ آنے والے مسافروں کو بہتر سہولیات مل سکیں۔انہوں نے کہا ٹرین کی ٹائمننگ آن لائن بکنگ و دیگر معلومات کے لیے ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی ہے انہوں نے چیمبر کی سفارش پر حیدرآباد میں کارگو گاڑی کے اسٹے کے لیے جلد لائحہ عمل بنانے کا عندیہ دیا۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے بتایا کہ صدر چیمبر سلیم میمن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ریلوے کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی ریفارمز پر سفارشات پر مبنی لیٹر لکھا گیا جس کے جواب میں ریلوے منسٹری سے چیمبر کو باقاعدہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے لیے بنائی گئی شارٹ ٹرم اینڈ مڈٹرم پالیسیوں سے آگاہ کیا گیا اور ریلوے حکام کا یہ وزٹ بھی اسی سلسلے میں ہے۔انہوں اپنے خطاب میں چیمبر ممبران کے لیے اسپیشل ٹریول ڈسکاؤنٹ، بزنس کمیونٹی کے لیے ریاعتی کارڈ، حیدرآباد سے کراچی و پنجاب اسپیشل روٹس پر ٹرین، اور چیمبر ممبران کے لیے اسپیشل کوٹہ، ایس ایم ایز سیکٹر کے لیے کارگو سروسز میں خصوصی بزنس پیکجز، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن، ٹریک مینٹیننس اور لوڈنگ پوائنٹس اور اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات پر مبنی سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر نائب صدر شان سہگل نے کہا کہ حیدرآباد کے تاجروں کے لیے کارگو ٹرین کو حیدرآباد میں اسٹے کروانا چاہیے تاکہ حیدرآباد کے تاجر اپنا مال لوڈ اور آف لوڈ اسی اسٹیشن سے کروا سکیں اور ان کا کراچی سے مال منگوانے کا خرچہ بچ سکے۔ اس کے ساتھ ریلوے حکام اور چیمبر کے درمیان بہتر لائزن اور فوکل پرسنز کے زریعے مسائل کی نشاندھی بھی بہت ضروری ہے ٹرین سروسز میں کھانے کی سہولیات کا اسٹینڈرڈ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ریلوے کو دنیا کی طرح اس ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے تو اس کے سسٹمز کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر ممبران ایگزیکٹو کمیٹی، اکرم انصاری، اشفاق صدیق، اقبال موٹلانی، شریف پنجانی اصغر خلجی، صنور قریشی، ممبران سکندر علی راجپوت، عامر شہاب نے ریلوے اسٹیشن کی بہتری سے متعلق سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات عمران رئیس، ڈویڑنل ایگزیکٹو انجینئر، راؤ عارف، اسٹیشن سپرینٹنڈنٹ حیدرآباد اور ندیم قریشی ریزرویشن سپروائزر حیدرآباد کی جانب سے دیے گئے۔ اس موقع پر تاجروں کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں موجود تھی۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلوے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے ا کے ساتھ

پڑھیں:

دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری

گلگت:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، امن کی کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران میں اسکول پر میزائل مار کر بچوں کو شہید کیا گیا اس جنگ میں ایران کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کوئی سیاست دان نہیں جس نے میری طرح ملک بھر کے دورے کیے ہوں، میں گلگت بلتستان کی ہر تحصیل میں پہنچا ہوں، گزشتہ الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی ملک کا واحد پروگرام ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، اس پروگرام کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں دیگر ممالک کےلیے فوجی بیسز بنے ہمارے دور میں نہیں، پاکستان کو ایٹم بم ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام بے نظیر نے دیا، ہم چاہتے ہیں پاکستان دفاعی و معاشی لحاظ سے مضبوط ہو، یہ کیسی معاشی پالیسی ہے کہ امیر، امیرتر ہوجائے اور غریب غریب تر ہوجائے، یہ تمام کام صرف ایک جماعت کراسکتی ہے اور وہ پیپلز پارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہر چیز کو اسلام آباد سے چلانا چاہا ہے، آپ پہلے گلگت بلتستان کو اس کا حق ملکیت دلادیں، یہ ماننا پڑے گا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کو ملکیت دینی ہوگی جس طرح سندھ میں ہے جہاں تھر سے کوئلہ نکلا وہاں کے مقامی لوگوں کو بجلی دی گئی انہیں پروجیکٹس میں نوکریاں دی گئیں، انہیں شیئر کی بھی آفر کی گئی مگر انہوں ںے پیسہ لیا شیئر نہیں، تھرکول سے فائدہ سندھ کو نہیں پورے پاکستان کو ہورہا ہے مگر سب سے پہلے فائدہ مقامی لوگوں کو ہوا یہی پیپلز پارٹی چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں صوبوں سے نہیں عالمی دنیا سے مقابلہ کرتا ہوں،  سندھ میں جو ہاؤسنگ کا منصوبہ ہے یہ دنیا کا سب سے بڑا زلزلہ ہے، قبل ازیں یہ نیپال میں ریکارڈ تھا جہاں زلزلے کے بعد گھر بنے اور اب یہ ریکارڈ سندھ کے پاس ہے جہاں سیلاب کے بعد بیس لاکھ پکے گھر بنائے جارہے ہیں جو سیلاب آنے کے باوجود تباہ نہیں ہوں گے، یہ مکانات خواتین کے نام پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ سات جون کو انتخابات میں یہاں کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگائیں کہ تاکہ میں یہاں کے مقامیوں کو ان کا حق ملکیت دوں اور گلگت بلتستان میں اسپتالوں کا جال بچھادوں جہاں مفت علاج ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا