عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرناترجیح ہے‘سید محمد مظفر
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے میونسپل کمشنر اطہر سعید خان کے ہمراہ نیٹال کالونی ڈسپنسری یونین کمیٹی نمبر 04 کا تفصیلی دورہ کیا۔چیئرمین سید محمد مظفر نے ڈسپنسری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہادورے کا مقصد ڈسپنسری میں جاری ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا جائزہ لینا، عوامی سہولیات میں بہتری اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد‘ فوکل پرسن کلک عثمان غنی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل آصف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے کہاعوام کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈسپنسری میں جاری تمام کام مکمل شفافیت، معیار اور رفتار کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ ٹاؤن انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو اْن کی دہلیز پر بہتر علاج، صاف ماحول اور ذمہ دارانہ سروسز مہیا کی جائیں۔ چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسپنسری میں سہولیات کی بہتری ناصرف ضروری ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔ ہم یہاں کے عوام کے لیے ایک ایسا صحت مرکز تشکیل دے رہے ہیں جو جدید، مؤثر اور ہر شخص کے لیے قابل رسائی ہو۔ اس موقع پر میونسپل کمشنراطہر سعید خان نے بھی مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ ٹیم کو ضروری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہاناظم آباد ٹاؤن میں صفائی، صحت اور میڈیکل سے متعلقہ خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔ ڈسپنسری کی بحالی اور سہولیات میں اضافہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری سنجیدہ کاوش ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔