data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-01-10
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عاید کر دی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عاید ہوتی ہے، لہٰذا ان اداروں کا سیاسی استعمال روکنے کو یقینی بنایا جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اداروں کے

پڑھیں:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز  کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز  کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے متعدد شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیاں کی گئیں، جن میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.07 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں فتح جنگ روڈ اٹک پر کالج کے قریب ایک ملزم سے 540 گرام چرس جب کہ ایک اور کارروائی میں اٹک ہی میں کالج کے قریب دوسرے ملزم سے 530 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

دیگر کارروائیوں میں سی پیک روڈ پنجگور پر کی گئی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کا انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا پٹرول موٹرسائیکل رکشہ پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
  • دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری و تعلیمی اداروں کے اطراف سیاسی اجتماعات پر پابندی
  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: سرکاری اور تعلیمی اداروں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی
  • سرکاری و تعلیمی اداروں کے احاطے و اطراف میں سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری
  • تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کی جائے، پروفیسر ممتاز کھڑو
  •  لیسکو نے نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے خلاف ریکوری مہم شروع، اقساط پر پابندی عائد
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز  کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد