قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-03-1
قسم ہے اْن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں۔ پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔ پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں۔ پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں۔ حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے۔ اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے۔ قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی۔ (آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ اْس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے۔ مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے۔ (سورۃ الذاریات:1تا10)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اچھی طرح وضو کیا پھر جمعہ کی ادائیگی کے لیے آیا، توجہ سے سنا، خاموش رہا، تو اس کے اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک اور مزید 3 دن کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور جس نے کنکری کو چھوا اس نے لغو (بے مقصد) کام کیا۔ (گویا جو فرش کی کنکریوں یا موبائل فون وغیرہ سے کھیل رہا ہے وہ متوجہ نہیں)(مسلم)
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو کافر یا فاسق کہے اور وہ درحقیقت کافر یا فاسق نہ ہو تو خود کہنے والا فاسق اورکافر ہو جائے گا۔ (بخاری)
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: والی ہیں
پڑھیں:
کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان ہوگئے، انکی قیمت کیا رہی؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کو 30 دن مکمل ہو گئے ہیں، اور اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 93 ہزار سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیمروں کی مدد سے سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو چالان ہوا۔
ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکرز کے ذریعے تیز رفتاری کے 1 ہزار 188 چالان جاری ہوئے، جب کہ دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری کے 2 ہزار 699 چالان سامنے آئے۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 102 چالان کیے گئے۔
اس کے علاوہ فینسی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے 1 ہزار 278 اور رنگین شیشوں والی گاڑیوں کے 1 ہزار 178 چالان ہوئے۔
اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 جبکہ رانگ وے پر گاڑی چلانے پر 426 چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے اور رنگین شیشوں والی گاڑیوں پر 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔