باجوڑ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حجرے میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج
محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) پشاور نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل پشاور میں قائم ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سرکار ایس ایچ او گلبرگ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ متن کے مطابق حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور ایف سی جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں ائیرفورس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
ایس ایچ او گلبرگ عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج مقدمے میں 7اے ٹی اے، ایکسپلوسیو، قتل ودیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق 3 خودکش بمبار موٹرسائیکل 125 پر آئے، جس میں سے ایک خودکش نے خود کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر دھماکے سے اڑایا جبکہ دو دہشتگردوں نے اندر داخل ہوکر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی ۔
جوانوں کے بروقت اور بھرپور جواب پر اندر داخل ہونے والے دوسرے خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا۔ دھماکے میں سپاہی ریاست خان، سپاہی الطاف خان اور حوالدار عالمزیب خان موقع پر شہید جبکہ زخمیوں میں 6 عام شہری محمد جاوید، عرفان اللہ، سجاد، احمد شاہ، شاکراللہ اور عبداللہ کے علاوہ 4 ایف سی اہلکار ارشد، عرفان ،رحیم بخش، عطاءاللہ اور ایک ائیرفورس اہلکار شاہ رخ زخمی ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ملکی سالمیت و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے چار زخمیوں کو صحت میں بہتری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔