Express News:
2025-11-27@20:23:58 GMT

باجوڑ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکا

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

BAJAUR:

خیبرپختون خوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔ 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان کی رہائش گاہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور پولیس اور متعلقہ اداروں کو دھماکے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے شہری کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ٹارگٹ کلنگ میں دو افراد جاں بحق

باجوڑ میں پی ٹی آئی رہنما کے حجرے میں دھماکے کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جا ں بحق ہو گئے۔

باجوڑ کی تحصیل خار کے ہیڈ کوارٹر خار بازار کے علاقے کوز سر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ جلال خان جان رحیم کو قتل کردیا گیا، جن کا تعلق تحصیل چم خار سے تھا۔

ریسکیو کے مطابق مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ریسکیو نے لاش خار اسپتال منتقل کی۔

دوسرا واقعہ تحصیل خار کے علاقے جار بانڈا ملکانہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قرآن پاک فروخت کرنے والا شخص نذیر حسین ولد مولا بخش دم توڑ گئے اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک سے تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے حجرے میں پی ٹی آئی

پڑھیں:

پشاور: گیس پائپ لائن میں دھماکا‘ مختلف شہروں کو سپلائی متاثر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251127-01-11
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنے کیلیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے ، علاقے کے لوگوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، سوئی گیس حکام کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سابق صوبائی وزیرو  ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ
  • باجوڑ میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکا
  • باجوڑ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکہ
  • باجوڑ،پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکہ،1 شخص زخمی
  • پشاور: گیس پائپ لائن میں دھماکا‘ مختلف شہروں کو سپلائی متاثر
  • بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا، 3 بچے جاں بحق
  • کوئٹہ؛ بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا، 3 بچے جاں بحق
  • کچھی: گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • باجوڑ میں باردوی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی