پاکستان کی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ دہشتگردی کا ٹارگیٹڈ حملہ ہے، ہلاک امریکی اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے جڑے دہشتگرد حملوں کا سامنا کرتا آیا ہے۔ عالمی برادری دہشتگردی کے بڑھتے رجحان کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان امریکا اور عالمی برادری کیساتھ ملکر دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
واشنگٹن واقعے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی انتظامیہ نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔
واقعے میں دو نیشنل گارڈ اہلکار شدید زخمی ہوئے، اور امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ تمام افغان شہریوں کی درخواستوں کا مکمل سکیورٹی جائزہ لیا جائے گا، اور اسی دوران درخواستیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول اور جانچ کے نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی درخواستوں کی بحالی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔