انوشکا شرما کی سوشل میڈیا پر دھوم—کیا واقعی کرکٹ میں انٹری؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کرکٹ مداح کل اس وقت حیران رہ گئے جب ایک مختصر مگر ذو معنی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ کرک انفو نے ویمنز لیگ کے آکشن کے دوران لکھا: ’’انوشکا شرما کو 45 لاکھ روپے میں جی جی نے خرید لیا‘‘—بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا۔
بہت سے صارفین نے سمجھا کہ بات بالی ووڈ اسٹار اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ہو رہی ہے، لیکن حقیقت کچھ اور نکلی۔ یہ ٹوئٹ دراصل بھارتی ویمنز لیگ کی نیلامی میں شامل کرکٹر انوشکا شرما کے بارے میں تھی، جن کا نام اداکارہ سے ملتا ہے۔
مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی یہ 22 سالہ ابھرتی ہوئی کرکٹر جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ کی وجہ سے مقامی سطح پر پہلے ہی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ ان کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے تھی، جس کے بعد گجرات جائنٹس نے انھیں بڑھتی بولیوں کے ساتھ 45 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
یوں ایک نام کی مماثلت نے چند لمحوں میں ہی سوشل میڈیا کو الجھن اور دلچسپی کا دلچسپ مرکب بنا دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انوشکا شرما سوشل میڈیا
پڑھیں:
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات کے لئے پورٹل بنائے گئے ہیں۔دو رکنی بنچ پی ٹی اے کو غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور سوشل میڈیا اتھارٹی کو فعال کرنے کاحکم دیا ۔
وفاقی محتسب نے فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ اتھا رٹی کے خلا ف شکا یات کا نو ٹس لے لیا
مزید :