کیا انوشکا شرما کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی ایک مختصر سی ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
گزشتہ روز کرک انفو نے بھارتی ویمنز لیگ کے آکشن کے دوران ایک ذو معنی ٹوئٹ کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
ٹوئٹ میں صرف اتنا لکھا کہ ’انوشکا شرما کو 45 لاکھ روپے میں جی جی نے خرید لیا‘۔
Anushka Sharma goes to GG for INR 45 Lakh #WPLAuction
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 27, 2025صارفین میں فوری طور پر تجسس پیدا ہوا اور بہت سے لوگوں نے یہ گمان کیا کہ یہ خبر بالی ووڈ اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے متعلق ہے۔
تاہم حقیقت اس کے برعکس تھی، یہ معاملہ دراصل بھارتی لیگ کے لیے ہونے والی حالیہ نیلامی سے متعلق تھا، جو دہلی میں منعقد ہوئی۔
نیلامی کے دوران جس کھلاڑی نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ مدھیہ پردیش کی ابھرتی ہوئی کرکٹر انوشکا شرما تھیں، جن کا نام اداکارہ سے مشابہت رکھتا ہے۔
یہ 22 سالہ بیٹر اپنی جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ کی وجہ سے مقامی سرکٹ میں پہچانی جاتی ہیں۔
انوشکا شرما کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی، جس کے بعد گجرات جائنٹس نے انہیں 45 لاکھ میں حاصل کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انوشکا شرما
پڑھیں:
سنیل گواسکر کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ
مایہ ناز سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ پر ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ 12 ماہ میں دوسری بار سیریز میں وائٹ واش نے بھارتی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ناقابلِ شکست رہنے کی ساکھ کو چکنا چور کر دیا ہے۔
بدھ کو دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو ریکارڈ 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
یہ گزشتہ ایک سال میں بھارت کی ہوم گراؤنڈز پر کھیلے گئے 7 ٹیسٹ میچوں میں 5ویں شکست ہے، جس کا آغاز نیوزی لینڈ کے 3-0 کلین سویپ سے ہوا تھا۔
Sunil Gavaskar blasts Gill and Gambhir ????
“I’ve never seen Indian ODI cricket in such a poor state. Gambhir got everything from BCCI, brought his KKR staff, changed ICC trophy winning captain. Full credit for this poor state and no intent from this team India goes to him.” pic.twitter.com/kKCOXJTG2V
— ???????????????????????? (@ImYorker93) October 19, 2025
گواسکر نے انڈیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ آپ کو ٹیسٹ سطح پر اپنی خامیوں اور مضبوطیوں کا تفصیلی پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت ہے۔ باہر سے نقطۂ نظر لائیں۔
’آپ کے سابق کوچز راوی شاستری، راہول ڈریوڈ کے علاوہ انیل کمبلے، سورو گنگولی، سچن ٹنڈولکر ان سب کو بٹھا کر اگلے 5 برسوں کے لیے منصوبہ بنائیں کہ بھارتی کرکٹ کو کیا کرنا چاہیے۔‘
یوں تو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بیٹنگ آرڈر میں مسلسل تبدیلی کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے، تاہم گواسکر نے گمبھیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار
’وہ کوچ ہے، کوچ صرف ٹیم کو تیار کر سکتا ہے، لیکن میدان میں کارکردگی دکھانا کھلاڑیوں کا کام ہے۔‘
اگر آپ اسے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیا کپ جیتنے کا کریڈٹ دینے کو تیار نہیں، تو پھر مجھے بتائیے کہ آپ اس پچ پر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار اسے کیوں ٹھہرا رہے ہیں۔‘
سیریز میں بھارت کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی، اور گوہاٹی میں ان کی پہلی اننگز کا 201 رنز کا اسکور جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر کی قیادت میں ان کے اسپن اٹیک کے خلاف بہترین ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں: بھارت کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں بڑا دھچکا، شبمن گل انجری کی وجہ سے آئی سی یو منتقل
بھارتی ٹیم کولکتہ میں پہلا ٹیسٹ 3 دن کے اندر ہار گئی، جبکہ دوسرے میچ میں 5ویں دن 549 رنز کے بلند ہدف کے تعاقب میں صرف 140 رنز بنا سکی۔
سینیئر کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بھارت میں کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کے گرد ایک رعب ہوا کرتا تھا، جو اب وہ نظروں سے اوجھل ہوتا جا رہا ہے۔
سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک نے کہا کہ ٹیمیں بھارت آ کر ٹیسٹ کھیلنے سے ڈرتی تھیں، اب وہ شاید خوشی سے ہاتھ مل رہے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا
’12 ماہ میں دوسری بار وائٹ واش! یہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، اور سخت فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔‘
گزشتہ ماہ بھارت نے کمزور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ انگلینڈ کے خلاف شبمن گل کی زیرقیادت سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔
یہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی پہلی سیریز تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پوسٹ مارٹم جنوبی افریقہ سنیل گواسکر کرکٹ