کراچی، گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
گلشن اقبال کی نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان کورئیر کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔
ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تعاقب شروع کردیا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنیوالا ذاتی ڈرائیور نکلا
کراچی:(نیوزڈیسک)ملیر کینٹ میں مالک کو بھتے کی پرچی اور کال کر کے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا مالک کا ذاتی ڈرائیور نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فیکٹری مالک سے بھتہ طلب کرنے کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل منتقل
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالک سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 516 سال 2025 بجرم دفعہ 384 اور 385 تحت درج کیا تھا، گرفتار ملزم داؤد خان مدعی مقدمہ کا ذاتی ڈرائیور ہے جس نے اپنے ہی مالک کو فون کال اور بھتے کی پرچی کے ذریعے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔