کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے جہاں روزمرہ استعمال کی چیزوں کو متاثر کیا ہے، وہیں کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔تھوک مارکیٹ میں 5 لٹر کے کوکنگ آئل ڈبے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح 16 لٹر کے مختلف گریڈز کے کنستروں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔اول درجہ اور دوم درجہ کے 16 لٹر کنستروں کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، درجہ سوم کے کنستر کی قیمت 200 روپے بڑھ گئی ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد 5 لٹر کا ڈبا 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے کا ہو گیا ہے۔اول درجہ 16 لٹر کنستر کی قیمت 8420 سے بڑھ کر 8570 روپے، دوم درجہ کی 8150 سے بڑھ کر 8300 روپے، جبکہ درجہ سوم کنستر کی قیمت 7800 سے بڑھ کر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔کوکنگ آئل کی یہ مسلسل بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھوک مارکیٹ کے بعد جلد ہی پرچون سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ نظر آئے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوکنگ آئل سے بڑھ کر کی قیمت
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔