کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں خشک اور خنک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے، وادی زیارت، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام، سینے، گلے اور دمہ کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے
پڑھیں:
سرد موسم کی آمد پر کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، پی آئی بی کالونی اور گرد و نواح میں گزشتہ 20 روز سے جاری گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے۔ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور شہری لکڑیوں یا مہنگے سلینڈر استعمال کرکے گزارا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جہانگیر روڈ، جمشید کوارٹر، مارٹن کوارٹر اور پی آئی بی میں پانی و گیس کی بندش کے باعث عوام احتجاج پر مجبور ہیں اور گیس دو، گیس دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بل تو باقاعدگی سے آتے ہیں لیکن مہینوں سے گیس فراہم نہیں کی گئی۔ شہری مزید کہتے ہیں کہ یہ مناظر کسی دیہات کے نہیں بلکہ دو ہزار پچیس کے کراچی کے ہیں جو ملکی خزانے کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اس کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مزید برآں عوامی نمائندوں پر شدید تنقید کی گئی ہے جن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور بلدیاتی نمائندے شامل ہیں جو علاقے کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتے ہیں۔