سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
یاد رہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں یک طرفہ انسانی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس میں تین ماہ تک دشمنی روکنے اور ایک بین الاقوامی نگرانی کے نظام پر رضامندی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دیدیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے وزیرِ اطلاعات خالد الاعیسر نے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (عُرف حمیدتی) کا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے، جو بالکل عیاں ہے اور اس سے وہ زمینی حقائق چھپ نہیں سکتے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیان ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کے اُس اعلان کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا کیا تھا۔ وزیرِ اطلاعات نے بیان میں کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ماضی کی جنگ بندیوں کو اپنی فورسز تک اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو کا تازہ بیان بین الاقوامی برادری کو دھوکا دینے اور اپنا امیج بہتر بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا پیش کردہ روڈ میپ ہی جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے الفاشر اور بارا شہروں میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا۔ یاد رہے کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو نے ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں یک طرفہ انسانی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس میں تین ماہ تک دشمنی روکنے اور ایک بین الاقوامی نگرانی کے نظام پر رضامندی شامل تھی۔ ادھر فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے ایک بار پھر کسی بھی ایسی سیاسی مفاہمت کو مسترد کر دیا، جس میں ریپڈ سپورٹ فورسز برقرار رہے یا اسے عبوری عرصے یا سوڈان کے مستقبل کے کسی بھی سیاسی انتظام میں شراکت دی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ فورس شہری علاقوں سے نکل جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمانڈر محمد حمدان دقلو جنگ بندی کا اعلان انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔