ق لیگ کی بلوچستان میں بڑی کامیابی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کوئٹہ:
مسلم لیگ (ق) کو بلوچستان میں بڑی کامیابی مل گئی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، پشتخواہ ملی پارٹی کے عہدے دار مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے ہیں، مسلم لیگ ق نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کردیے۔
پارٹی کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے شمولیتی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ق لیگی رہنماء نعمت خلجی، شکور مری، رفیع اللہ اچکزئی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹر علی عادل، بشیر اچکزئی، مدثر ایڈووکیٹ، حاجی ندا درانی بھی تقریب میں شامل تھے۔
مسلم لیگ بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،پاکستان دشمن بلوچستان میں عدم استحکام چایتے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، حکومت، سیاسی جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی ترقی کے لیے یکسو ہیں۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ، امن کی بحالی اول ترجیح ہونی چاہیے،مسلم لیگ ڈائیلاگ کی حامی ہے مگر ملک دشمنوں کو کسی رعایت کی مستحق نہیں سمجھتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں مسلم لیگ
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔