آسٹریلیا میں شارک کے خوفناک حملے میں خاتون ہلاک، ایک شخص شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا تھا۔ واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال شارک حملوں کے پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہوں نے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
زخمی کوبرا کو 2 گھنٹے کی سرجری اور 80 ٹانکوں سے بچا لیا گیا
مدھیہ پردیش کے وجے نگر صنعتی علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران ایک کوبرا سانپ شدید زخمی ہو گیا، جسے ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے کی محنت سے 80 ٹانکیں لگا کر بچایا۔
یہ بھی پڑھیں:خطروں کے کھلاڑی یوٹیوبر گراہم ڈنگو کوبرا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے
واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب کھدائی کے دوران ایک JCB مشین نے غلطی سے سانپ کو کچل دیا، جس سے اس کا سر اور جسم شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی سانپ گھومنے لگا اور لوگوں نے خوف کے باعث ابتدا میں اس پر مٹی پھینکی۔ بعد میں مقامی سانپ بچانے والے رضاکار راہل اور مکول کو اطلاع دی گئی۔
رضاکاروں نے سانپ کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر فوری طور پر ادیان مارگ کے جانوروں کے ہسپتال پہنچایا۔ چیف ویٹرنری سرجن ڈاکٹر مکیش جین اور ان کی ٹیم نے سانپ کی حالت کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس کے سر اور پیٹھ کی جلد شدید طور پر پھٹی ہوئی تھی اور کچھ حصے مکمل طور پر اتر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جب کوبرا کھیل کے میدان میں آیا تو پھر کوئی مقابل نہ رہا
ڈاکٹر جین نے بتایا کہ ٹیم نے سانپ کے لیے خصوصی دوا اور ہلکی اینستھیزیا کا انتظام کیا اور پیچیدہ سرجری شروع کی۔ دو گھنٹے کی محنت کے بعد 80 ٹانکے لگا کر سانپ کی جان بچائی گئی۔
اب سانپ کی حالت بہتر ہے اور اسے دوبارہ رضاکاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ 2 دن کی نگہداشت کے بعد جنگل میں آزاد ہو سکے۔ زخمی سانپ ایلی پیڈے(Elapidae) خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جس میں کئی قسم کے کوبرا شامل ہیں۔
یہ واقعہ اس لیے قابلِ ذکر ہے کہ دنیا میں اکثر سانپوں کو خوف اور عدم آگاہی کی وجہ سے مار دیا جاتا ہے، لیکن یہاں زخمی سانپ کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
kwbra آپریشن اجین بھارت سانپ کوبرا مدھیہ پریدش