Daily Pakistan:
2025-11-27@09:28:35 GMT

انکم ٹیکس کیسز: سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

انکم ٹیکس کیسز: سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انکم ٹیکس کیسز میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے پاس کسی آرڈر کا دائرہ اختیار نہیں تھا، پہلے سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات آتے تو کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا۔
 جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس آئینی بینچ کے پاس تھا، جب یہ آرڈر پاس ہوا تب 26ویں آئینی ترمیم نافذ العمل تھی، آئینی بینچ ریگولر مقدمات بھی سنتا تھا، جب قانون بنا تو واضح ہوگیا کہ آئینی مقدمات آئینی بینچ میں جائیں گے، دوسرے کیسز ریگولر بینچ میں جانے چاہیے تھے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان 

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک الگ نظام بن گیا تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد تو ہوگا، دائرہ اختیار سے باہر فیصلہ غیر قانونی ہوتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم

وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق مقدمے میں اہم حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں عدالت نے گندم کے کوٹے سے متعلق کیس میں حکم دیا کہ پالیسی بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جو گائیڈ لائنز سندھ ہائی کورٹ نے دیں وہ آئین کے تحت نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے عدالت کو بتایا کہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پالیسی ایگزیکٹو بنا کر اس کا اعلان کرتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل منظور کرلی۔
یاد رہے کہ فلور مل مالک نے گندم کوٹہ کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ: مشرف رسول تنازعہ کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب اسلام آباد ہائیکورٹ: مشرف رسول تنازعہ کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لئے مقرر بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں: جیل حکام امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انکم ٹیکس کیس: آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر کالعدم قرار دیدیا
  • وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم
  • وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم
  • عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
  • کراچی: زیادتی کے الزام میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، سماعت کے دوران جج کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • وفاقی آئینی عدالت: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل خارج کردی