ملک میں سونے کی قیمت دو روز سے مستحکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت دو روز سے مستحکم ہے اور فی تولہ اور 10 گرام کی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 4 ہزار 165 ڈالر کے برابر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کے ممکنہ فیصلوں کے اثرات مارکیٹ پر واضح ہو رہے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے اجلاس میں فیڈ فنڈ ریٹ میں کمی کی جائے گی، جس سے مالیاتی بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سونے کی خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈ کے ممکنہ چیئرمین کیون ہیسٹ شرح سود میں کمی چاہتے ہیں تاکہ پیسے کا بہاؤ بڑھے اور سرمایہ کاری کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔
اس توقع کے تحت سرمایہ کاروں نے سونے کی ابتدائی خریداری کی، جس نے ایک ماہ کے دوران قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اگلا اجلاس 9 اور 10 دسمبر کو متوقع ہے، جس کے فیصلے عالمی اور مقامی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوا؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">