’جوتا چھپائی‘ کی رسم، اطالوی مہمان نے جوتوں کی باقاعدہ نیلامی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
شکاگو میں ہونے والی ایک بھارتی شادی اس وقت خوب رنگین ہوگئی جب ایک اطالوی مہمان نے ’جوتا چھپائی‘ جیسی روایتی اور شرارتی رسم کو مزاح اور جوش سے بھرپور لائیو آکشن میں بدل دیا۔ مہمان جہاں ایک معمول کی چھیڑ چھاڑ کی توقع کررہے تھے، وہاں اچانک منظر نے سب کو حیران بھی کیا اور خوب محظوظ بھی۔
روایت کے مطابق دلہے کے جوتے چھپا لیے گئے تھے اور بات معمول کی ہنسی مذاق پر ختم ہونی تھی۔ لیکن اسی دوران رِچی نامی اطالوی مہمان آگے بڑھا اور اس نے پورے اعتماد کے ساتھ نیلامی کا آغاز کردیا۔
رِچی نے پہلی بولی 200 ڈالر (تقریباً 56 ہزار 415 روپے) سے لگائی۔ اپنے مخصوص انداز، بلند آواز اور پروفیشنل آکشنئیر جیسی کارروائی سے اس نے نہ صرف ماحول گرما دیا بلکہ وہاں موجود ہر فرد کو ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔ چند ہی منٹ میں بولی 1000 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 82 ہزار روپے) تک پہنچ گئی اور مجمع تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔
یہ تمام منظر شکاگو کے قریب خوبصورت علاقے وکٹورین پارک کے محلے میں بنا، جہاں مہمان رِچی کے اردگرد جمع ہوکر اس منفرد لمحے کو موبائل فونز میں محفوظ کرتے رہے۔ سب نے اس رنگارنگ اور عالمی ثقافتی ملاپ کا دل سے لطف اٹھایا۔
View this post on Instagramیہ ویڈیو شکاگو میں مقیم انڈین ویڈنگ ڈی جے، چیراگ گاندھی نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جوتا چھپائی اور رِچی کا اطالوی انداز مل کر ایک یادگار منظر بن گئے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور اسے دیکھ کر صارفین بھی بے حد خوش ہوئے اور تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’ایسے لوگ شادی کی تقریبات کو یادگار بنا دیتے ہیں‘‘۔ جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’’انکل تو تندور سے پہلے نان کے حق دار ہیں۔‘‘
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔