اسلام ٹائمز: منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ دلسوز منظر کشی کا بڑی تعداد میں عزاداران بی بی سیدہ (س) نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی بی سیدہ فاطمہ الزہرا (س) کے اقوال کے ذریعے متعلقہ واقعات کی اہمیت اور کی تاریخ سے گہری آگہی کی ضرورت پر زور دیا۔ دورہ کرنے والی خواتین و مرد حضرات نے منظر کشی کے اہتمام سے متعلق کاوشوں کو سراہا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی مناسبت سے سیدہ فاطمہ

پڑھیں:

ڈیرہ مراد جمالی، ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجلس عزاء کا انعقاد

مجلس عزاء کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ مراد جمالی کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ دختر رسول (ص) سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل ڈیرہ مراد جمالی جنوبی بلوچستان کی جانب سے مجلس عزاء اور ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس امام بارگاہ امام صادق علیہ السّلام ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ مشتاق حسین عمرانی خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ایام فاطمیہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بی بی فاطمتہ الزہرا کی شخصیت اور زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیرآباد کے صدر سید بہارعلی شاہ شمسی، مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ مراد جمالی کے صدر ممتاز علی رڈ، نائب صدر فاروق احمد مہر، جنرل سیکرٹری شاہزیب علی ابڑو اور متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی سنئیر نائب صدر میرامداد حسین مری سمیت دیگر بھی مجلس عزاء میں شریک ہوئے۔ مجلس عزاء کے بعد نوحہ خوانی بھی کی گئی جس میں بی بی فاطمتہ الزہرا کے مصائب کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ مراد جمالی، ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجلس عزاء کا انعقاد
  • امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے ایام فاطمیہ سے متعلق خصوصی گفتگو
  • کراچی، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی
  • کراچی، بزم خادمان اہلبیتؑ کے تحت ایام فاطمیہ کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کا اہتمام
  • ڈیرہ بگٹی، ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجلس عزاء و ماتمداری
  • کراچی میں اجتماعی دعائے توسل و مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
  • کراچی میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوس عزائے فاطمیہ
  • یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، کراچی میں مرکزی جلوس کا انعقاد
  • تھران، حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہؑ کی آخری شب کے مراسم