بھارتی کرکٹ بورڈ گوتھم گمبھیر سے ناخوش کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا عہدہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک 0-2 ہوم ٹیسٹ وائٹ واش کے بعد شدید دباؤ کا شکار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی گوتم گمبھیر کی حالیہ پریس کانفرنس میں دیے گئے بیانات سے ناخوش ہے، جس کے بعد ان کی کوچنگ پالیسیوں پر پہلے سے موجود تنقید مزید بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
کولکتہ ٹیسٹ میں شکست کے بعد گمبھیر نے پریس کانفرنس میں مجموعی ذمہ داری قبول کی، تاہم ان کا جارحانہ لہجہ اور بعض بیانات میں تضاد بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام کو ناگوار گزرا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گمبھیر کی پچ کنڈیشنز سے متعلق گفتگو کو غیر ضروری تنازع سمجھا جا رہا ہے۔
ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد عوامی ناراضی میں اضافہ ہورہا ہے، رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کے پاس زیادہ وقت نہیں رہا کہ وہ بی سی سی آئی کا موجودہ اعتماد برقرار رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار
گوتم گمبھیر کی قیادت میں بھارت کی ہوم ٹیسٹ کارکردگی خاص طور پر تشویشناک رہی ہے۔ متعدد ہوم سیریز ہارنا بھارتی کرکٹ کے لیے غیر معمولی سمجھا جارہا ہے، کیونکہ ان سے قبل راہول ڈریوڈ اور روی شاستری کے ادوار میں یہ سلسلہ دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کا سب سے بڑا اعتراض گوتم گمبھیر کی ٹیم کمبی نیشن سے متعلق حکمت عملی ہے، جس میں وہ اسپیشلسٹ بیٹرز اور بولرز کے بجائے آل راؤنڈرز اور پارٹ ٹائمرز پر انحصار کرتے نظر آتے ہیں۔ اس حکمت عملی کو 5 روزہ کرکٹ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
T20 ورلڈ کپ 2026، گمبھیر کے مستقبل کا فیصلہ کن مرحلہبھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز اگست 2026 سے قبل نہیں کھیلے گی، اسی لیے بی سی سی آئی فی الحال ٹیسٹ کوچنگ میں فوری تبدیلی کے موڈ میں نہیں۔ تاہم سفید گیند کی کرکٹ میں گمبھیر کی کامیابی ان کے لیے کچھ سہارا ضرور ہے، مگر T20 ورلڈ کپ 2026 ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟
رپورٹ کے مطابق اگر بھارت کی کارکردگی ہوم ورلڈ کپ میں متاثر ہوئی تو بی سی سی آئی کی گوتم گمبھیر کے لیے موجودہ حمایت ختم ہوسکتی ہے، جس کے بعد ہیڈ کوچ کی تبدیلی ناگزیر ہوجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بی سی سی آئی جنوبی افریقہ گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ وائٹ واش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت جنوبی افریقہ گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ وائٹ واش بھارتی کرکٹ گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ
پڑھیں:
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔
بدھ کو جنوبی افریقہ نے گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 408 رنز کے زبردست فرق سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا اور یوں 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم محض 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس نے جنوبی افریقہ کی فتح کو یقینی بنایا۔
اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ٹیمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کسی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے۔ باووما کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے 12 میچوں میں 11 جیتیں اور ایک میچ ڈرا ہوا، جبکہ ان کے زیر قیادت کوئی ٹیم ابھی تک جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں شکست نہیں دے سکی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کے پاس تھا، جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں میں 10 فتوحات حاصل کی تھیں، اور بغیر کسی شکست کے یہ اعزاز برقرار رکھا تھا۔
ٹیمبا باووما کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے نہ صرف مسلسل فتح کے سلسلے کو برقرار رکھا بلکہ رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی، جو ان کی قیادت اور ٹیم کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس فتح نے جنوبی افریقہ کو عالمی کرکٹ میں ایک مضبوط اور ناقابلِ شکست ٹیم کے طور پر مزید مستحکم کر دیا ہے، اور ٹیمبا باووما کی کپتانی کو کرکٹ کے شائقین کے لیے یادگار بنا دیا ہے۔