Daily Mumtaz:
2025-11-28@15:26:25 GMT

فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کیساتھ پوسٹ کی سہولت متعارف

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کیساتھ پوسٹ کی سہولت متعارف

 

امریکہ (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس میں پوسٹ کرتے وقت اصلی نام کے بجائے نِک نیم استعمال کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے لیے گروپ ایڈمن کی اجازت ضروری ہوگی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک گروپس میں پوسٹ کرتے وقت اصلی نام کے بجائے اپنی مرضی کا ’نِک نیم‘ استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لیے گروپ کے ایڈمن کی اجازت ضروری ہوگی۔

جب گروپ ایڈمن اجازت دے گا تو ممبرز اپنی پوسٹ، کمنٹ یا ری ایکشن اصل نام کے بجائے نِک نیم اور اواتار تصویر کے ساتھ کر سکیں گے۔

بنائے گئے نِک نیم صرف اسی گروپ تک محدود رہیں گے، جب کہ دوسرے گروپس میں ممبر کا اصلی نام نظر آئے گا۔

اگر آپ نِک نیم منتخب کرتے ہیں تو فیس بک آپ کی پرانی پوسٹ کو بھی نئے نِک نیم سے اپ ڈیٹ کر دے گا۔

نِک نیم کے دوران لائیو ویڈیو، نجی میسجنگ یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کرنے جیسے فیچرز عارضی طور پر بند ہو جائیں گے تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔

گروپ ایڈمنز کو اختیار ہوگا کہ وہ نِک نیم فیچر آن یا آف کریں یا ہر نئے نِک نیم کی انفرادی منظوری لیں تاکہ گروپ کی شرائط و ضوابط برقرار رہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اُن افراد کے لیے ہے جو اپنی ذاتی شناخت چھپانا چاہتے ہیں یا حقیقی نام کے ساتھ جھجھک محسوس کرتے ہیں، مثلاً صحت، ذاتی مسائل یا دیگر حساس معاملات پر بحث کرتے وقت، اس طرح لوگ زیادہ آزادانہ اور باخوفی اظہارِ رائے کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹک ٹاک نے جدید اے آئی کنٹرولز اور نئے تعلیمی ٹولز متعارف کر دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین کی معروف ٹیک کمپنی بائیٹ ڈانس کے زیر انتظام دنیا کی مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)  سے متعلق صارفین کے تجربے کو مزید شفاف، بامقصد اور قابلِ فہم بنانے کے لیے متعدد اہم اپ ڈیٹس متعارف کر دی ہیں۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی اگر ذمہ داری کے ساتھ استعمال کی جائے تو نہ صرف تخلیقی اظہار کو نئی جہت دیتی ہے بلکہ مواد کی تلاش اور آن لائن حفاظت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق تازہ اپ ڈیٹس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کے حوالے سے مزید واضح معلومات اور بہتر کنٹرول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اس ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا رشتہ اپنی ترجیحات کے مطابق طے کر سکیں۔ انہی تبدیلیوں کے تحت ایک نیا فیچر متعارف کیا جا رہا ہے جس کا تعلق براہِ راست اے آئی ویڈیوز سے ہے۔

جلد ہی ٹک ٹاک کے “منیج ٹاپکس” سیکشن میں یہ فیچر تجرباتی طور پر دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اس بات کا تعین کر سکیں گے کہ ان کی “فار یو” فیڈ میں اے آئی سے تخلیق شدہ مواد کس حد تک دکھائی دے۔ جو لوگ اے آئی ویڈیوز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، وہ اس قسم کے مواد کی مقدار میں اضافہ کر سکیں گے، جبکہ ایسے صارفین جو ان ویڈیوز سے گریز کرنا چاہتے ہیں، اس کی نمائندگی کم کر سکتے ہیں۔ یہ کنٹرول دراصل اسی سلسلے کا حصہ ہے جس کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو اپنی سفارشات کو ذاتی پسند کے مطابق بنانے کے مزید مواقع فراہم کر رہا ہے۔

شفافیت کو بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک نے اپنے اے آئی لیبلنگ نظام کو بھی مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت پلیٹ فارم پالیسی کے تحت مختلف طریقوں سے اے آئی ویڈیوز کی نشاندہی کی جاتی ہے، جن میں تخلیق کاروں کے اپنے لیبل، اے آئی ڈیٹیکشن ماڈلز اور C2PA Content Credentials جیسے سسٹمز شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب تک ایک ارب تیس کروڑ سے زیادہ ویڈیوز پر اے آئی لیبل لگائے جا چکے ہیں۔

تاہم، اس عمل کو مزید قابلِ اعتماد بنانے کے لیے ٹک ٹاک اب ایک نئے ٹول — “نان ویسبل واٹر مارکنگ” — کا تجربہ کر رہا ہے۔ یہ ایسے واٹر مارکس ہوں گے جو صارفین کی نظروں سے اوجھل رہیں گے مگر ٹک ٹاک کے خودکار سسٹمز انہیں باآسانی پڑھ سکیں گے، جس کے باعث ان کا ہٹایا جانا تقریباً ناممکن ہوجائے گا۔ یہ واٹر مارکس ویڈیوز کی ایڈیٹنگ یا ری پوسٹنگ کے بعد بھی برقرار رہتے ہیں، جس سے اے آئی مواد کی شناخت مزید مستحکم اور دیرپا شکل اختیار کر لیتی ہے۔

کمپنی جلد ہی اپنے اے آئی ایڈیٹر پرو سمیت مختلف تخلیقی ٹولز سے بنائی جانے والی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ C2PA Content Credentials کے حامل مواد میں بھی یہ غیر مرئی واٹر مارکس شامل کرنے کا آغاز کرے گی، اور یہ سلسلہ آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار لاگو ہوگا۔

ٹک ٹاک نے عالمی سطح پر اے آئی سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے 20 لاکھ ڈالر مالیت کا نیا “اے آئی لٹریسی فنڈ” قائم کیا ہے، جس کے ذریعے غیر منافع بخش تنظیموں اور ماہرین کو معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس فنڈ کا مقصد ایسے تعلیمی پروگرام تیار کروانا ہے جو صارفین کو اے آئی ٹیکنالوجی کے کام کرنے کے اصول، اے آئی سے تیار شدہ مواد کی پہچان اور ذمہ دارانہ و محفوظ استعمال کے طریقوں سے متعلق بہتر سمجھ بوجھ فراہم کریں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • گوگل میپس میں سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف
  • ٹک ٹاک نے جدید اے آئی کنٹرولز اور نئے تعلیمی ٹولز متعارف کر دیے
  • سکھ یاتریوں کیساتھ آئی خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار
  • ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • آلٹرن انرجی کی حکومت اور CPPA کیساتھ اہم معاہدے ختم کرنے کی تیاریاں
  • پشاور: دتہ خیل خودکش حملے کے دو سہولت کار گرفتار
  • نادرا نے نئی سہولت متعارف کروا دی، سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کریں
  • آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری
  • ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی