نئی دہلی میں جامعہ ہمدرد اور اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے اشتراک سے دو روزہ قومی سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اجتماع میں ملک کی متعدد جامعات، مدارس اور تحقیقی اداروں سے آئے ہوئے ماہرین نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی، معاشی محرومی، خواتین کی تعلیم، مدارس کی عصری ضروریات جیسے موضوعات پر مقالات پیش کئے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کے سینٹر فار ریسرچ آن مدرسہ ایجوکیشن، شعبۂ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ہمدرد اور اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے اشتراک سے "ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز اور ان کا حل" کے عنوان پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد ہمدرد کنونشن سینٹر میں ہوا۔ سیمینار کے افتتاحی اجلاس کا آغاز بی اے سال دوم کے طالب علم اوصاف ایاز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور صدارت کے فرائض کرنل طاہر مصطفی نے انجام دئے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کلیدی خطبہ اُن کی غیر موجودگی میں شمیم اختر قاسمی نے پیش کیا۔ کرنل طاہر مصطفی نے مسلمانان ہند کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز کا حکمت عملی اور بصیرت کے ساتھ جواب دینے پر زور دیا۔
دو دن جاری رہنے والے اس علمی اجتماع میں ملک کی متعدد جامعات، مدارس اور تحقیقی اداروں سے آئے ہوئے ماہرین نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی، معاشی محرومی، خواتین کی تعلیم، مدارس کی عصری ضروریات، اسلامی مالیات، زکوٰۃ کے اجتماعی نظام اور سرکاری اسکیموں تک مسلمانوں کی رسائی جیسے موضوعات پر مقالات پیش کئے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر بصیر احمد خان (سابق پرو وائس چانسلر IGNOU) نے کی جبکہ سیمینار کی رپورٹ ڈاکٹر وارث مظہری (ڈائریکٹر سیمینار) نے پیش کی۔
سیمینار کی مختلف علمی نشستوں میں مقالہ نگاروں نے تعلیم اور معاش کے حوالے سے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر بحث کرتے ہوئے اس پہلو پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر چیلنجز درپیش ہیں، جن کے تدارک کے لئے مختلف سطحوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ موثر حکمت عملی اور منصوبہ بند اجتماعی کوششوں کے بغیر ان چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ اختتامی کلمات صدر شعبہ ڈاکٹر ارشد حسین نے ادا کئے اور جنید خواجہ نے شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نجم السحر نے انجام دئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔