اسحاق ڈار سے صدر انٹرنیشنل فیڈریشن اکاؤنٹنٹس ژاں بوکو کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔