آسٹرین بیوٹی انفلوئنسر و گلوکارہ اچانک لاپتہ، سابق بوائے فرینڈ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
آسٹریا (ویبڈیسک) مشہور بیوٹی انفلوئنسر اور گلوکارہ اسٹیفانی پائیپر کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے اس کے سابق بوائے فرینڈ اور 2 قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیفانی اتوار کی صبح گریس میں ایک کرسمس پارٹی سے لوٹتے ہوئے ٹیکسی سے اتری تھیں، وہ اپنی دوست کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ تک پہنچی تھیں، مگر اس کے بعد سے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق اسٹیفانی پیر کے روز ایک فوٹو شوٹ کے لیے مقررہ وقت پر نہ پہنچیں، جس کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی۔
ان کے اپارٹمنٹ میں گلوکارہ کا پالتو کتا اکیلا تھا، جبکہ ان کا موبائل فون بھی بند تھا۔
آسٹریا کے میڈیا کے مطابق اسٹیفانی کے سابق بوائے فرینڈ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر پیر کے روز سلووینیا کے ایک کیسینو کی پارکنگ میں اپنی گاڑی کو آگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلتی ہوئی گاڑی کے قریب موجود تھا اور سلووینین پولیس نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ہفتے کے دوران سلووینیا اور آسٹریا کے درمیان بار بار سفر کیا، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔
تاحال اسٹیفانی پائیپر کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، پولیس ان کے سابق بوائے فرینڈ اور 2 رشتے داروں سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔