گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عام انتخابات کے حوالےسے اہم پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ دعووں، ہدایات اور فارمولوں سے حکومتیں نہیں بنتیں، حکومتیں عوامی مینڈیٹ سے بنتی ہیں، اب تک کی صورت حال کے تناظر میں گلگت بلتستان میں آئندہ کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی، یہاں کئی جماعتوں کی مشترکہ حکومت بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو چھ سے سات سیٹیں مل سکتی ہیں، کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، یہاں مخلوط حکومت ہو گی۔ انہوں ںے یہ پیشنگوئیاں مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ دعووں، ہدایات اور فارمولوں سے حکومتیں نہیں بنتیں، حکومتیں عوامی مینڈیٹ سے بنتی ہیں، اب تک کی صورت حال کے تناظر میں گلگت بلتستان میں آئندہ کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی، یہاں کئی جماعتوں کی مشترکہ حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات میں بلے کا نشان نہیں ملا ہے، صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی اس جماعت کو بلے گا نشان نہیں ملے گا، جب پورے ملک کے عام انتخابات میں اس جماعت کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا ہے تو یہاں اس جماعت کو انتخابی نشان کیسے ملے گا؟ پورے ملک میں جو نظام رائج ہے وہ یہاں بھی ہو گا، انتخابی نشان نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینا پڑے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان عام انتخابات انتخابات میں مہدی شاہ جماعت کو
پڑھیں:
نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-3
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی۔