سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی فیڈریشن نہیں ہے، موجودہ حکمران ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ان سے نجات پانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے تاکہ پاکستان فیڈریشن بچ سکے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ظلم کے خلاف ریزسٹ کرنا فرض ہوتا ہے، اگر ظالموں کے مقابلے میں چپ رہیں تو وہ مزید دلیر ہوتے ہیں، اس وقت پاکستان ایک ایسے مافیا کے ہاتھ میں جو ظالم بھی ہے اور بے رحم بھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مافیا کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ہمیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رہے ہیں، قیدیوں کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں، پاکستان کے عوام کے الیکٹڈ نمائندے یہ نہیں ہیں، یہ گھس بیٹھیے ہیں، یہ ظالم ہیں، قاتل ہیں، بے رحم ہیں، ان سے اس وطن کی جان چھڑوانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی یہاں آئے ہوئے ہیں، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں جہاں پر مشکلات ہیں، مسائل ہیں، وہ اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ ان سے گائیڈ لائن لینا چاہتے ہیں، یہ اتنے عجیب و غریب قسم کے حکمران ہیں، ان کو کے پی کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ سربراہ مجلس وحدت المسلمین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کہو کہ ملاقات کراؤ تو وہ کہتا ہے پوچھ کے بتاتا ہوں، اب سوچیں یہ ہیں ہمارے حکمران، ایسے لوگ ہم پر مسلط ہیں، جب عوام کے رائے کو ٹھکرا کر ڈاکہ ڈال کر مسلط ہوں گے پھر یہی حکمران ہوں گے، یہ بھکاری کمزور، چھوٹے، حقیر اور بے بس لوگ ہیں، یہ دھبہ ہے پاکستان کے نام پر۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علامہ ناصر عباس نے کہا

پڑھیں:

پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدارتی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔

پی ایس بی ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلے میں کہا کہ وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے۔

شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تین روز میں آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایس بی کا الیکشن کمیشن، ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن کروائے گا۔

واضح رہے کہ وجاہت حسین، شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریاں طارق سدھو کی  جانب سے چیلنج کی گٸی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے، پاکستان سنی تحریک
  • عمران خان کی رہائی تک ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم جی بی کے نائب صدر نجف علی شگری کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
  • اسٹیٹ بینک: موجودہ ترقیاتی ماڈل 25 کروڑ سے زائد آبادی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا
  • موجودہ ترقیاتی ماڈل 25 کروڑ آبادی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، گورنر اسٹیٹ بینک
  • امریکہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، سید عباس عراقچی
  • ناصر عباس شیرازی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا
  • خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی