ایشیا کپ رائزنگ اسٹار: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوحا میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا اے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بلے بازی کا دعوت دے دی۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے انڈیا اے کو سپر اوور پر شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ؛ پاکستان، آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کے خلاف 130 رنز سے فتح پائی، 299 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں پر 179 رنز بنا سکیں۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 رنز اور بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔
پاکستان کی دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئی تھیں۔