اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے دوران کے وعدوں کی پاسداری کی جائے اور خیبرپختونخوا کی تاریخی حیثیت بحال کرکے صوبے کا نام پختونخوا رکھا جائے۔اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین کسی فرد واحد، ذاتی اقتدار یا ادارہ جاتی بالادستی کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتا،آئینی ترامیم کا مقصد صرف عوامی مفاد، صوبائی حقوق کا تحفظ، وفاقی انصاف اور جمہوری استحکام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی 28 ویں آئینی ترمیم کی حمایت صرف اس صورت میں کرے گی جب 27ویں آئینی ترمیم کے دوران کیے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری یقینی بنایا جائے، 18 ویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خودمختاری اور صوبائی حقوق سے متعلق تمام آئینی تحفظات بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جائیں۔ترجمان اے این پی نے کہا کہ اے این پی صوبائی حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، 28 ویں آئینی ترمیم میں ہائیڈل پاور پیدا کرنے والے صوبوں کے لیے بجلی پر آئینی ریلیف دیا جائے، ہائیڈل پاور پیدا کرنے والے صوبوں میں بجلی کے استعمال پر کوئی وفاقی ٹیکس، سرچارج یا اضافی لاگت عائد نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 500 یونٹس تک بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کی جائے۔انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم میں تمباکو کاشت کاروں کے تحفظ اور صوبائی محصول کے حق کو یقینی بنایا جائے، تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں پر عائد تمام ٹیکس فوری طور پر ختم کیے جائیں، خام تمباکو کی خریداری پر صنعتوں سے وصول ہونے والا مکمل ٹیکس اس صوبے کو دیا جائے جہاں یہ تمباکو پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کے مستقل قیام کو آئینی ضمانت دی جائے، آرٹیکل 140A کے مطابق ملک بھر میں ہر چار سال بعد باقاعدگی سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی انتظامی اتھارٹی کو ان اداروں کو معطل، تحلیل یا ان کی جگہ لینے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔ ترجمان اے این پی نے مطالبہ کیا کہ 28 ویں آئینی ترمیم میں پختونخوا کی تاریخی شناخت بحال کی جائے اور اے این پی صوبے کے نام کو پختونخوا تسلیم کرنے کے مطالبے کو دہراتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویں ترمیم اے این پی ترمیم کی

پڑھیں:

برطانوی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانوی وزیر خزانہ (چانسلر) ریچل ریوز نے پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں قومی قرضے کی کمی اور زندگی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ بجٹ تفصیلات ریچل ریوز کی تقریر سے کچھ دیر قبل لیک ہونے کے بعد آفس آف بجٹ رسپانسیبیلٹی نے اسے تکنیکی غلطی قرار دیا۔

چانسلر نے اعلان کیا کہ انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنس کی ادائیگی کی کم از کم حد مزید تین سال، یعنی 2031 تک منجمد رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے کم آمدنی والے افراد اضافی ٹیکس بینڈ میں آنے سے بچیں گے۔ حکومت نے کہا کہ انرجی بلز میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی، جس سے اپریل 2025 سے صارفین کی بچت 150 پاؤنڈ تک ہو گی۔

بجٹ کے تحت سیلری سیکریفائز اسکیم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اب لوگ صرف دو ہزار پاؤنڈ تک کی رقم پینشن میں جمع کر سکیں گے، جبکہ دو ہزار سے زائد کی رقم پر ملازم اور ایمپلائر کو نیشنل انشورنس ادا کرنا ہوگا۔ اپریل 2029 سے یہ اطلاق ہوگا۔ چانسلر نے بتایا کہ پوری شرح کی نئی پینشن حاصل کرنے والوں کو اپریل سے 550 پاؤنڈ اضافہ ملے گا۔

پراپرٹی ٹیکس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، دو ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت والے گھروں پر 2,500 پاؤنڈ اور پانچ ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت والے گھروں پر 7,500 پاؤنڈ سالانہ ٹیکس عائد ہوگا۔ الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں پر نیا ٹیکس اپریل 2028 سے نافذ ہوگا، جبکہ فیول ڈیوٹی اگست تک منجمد رہے گی اور بعد ازاں مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔ الیکٹرک کار گرانٹ اسکیم کے لیے اضافی 1.3 بلین پاؤنڈ فنڈنگ مختص کی گئی ہے، جس سے اہل ماڈلز پر 3,750 پاؤنڈ سبسڈی دی جائے گی۔

کیش انڈیویجوئل سیونگ اکاؤنٹس کی سالانہ ٹیکس فری رقم کی حد 20 ہزار پاؤنڈ برقرار رہے گی، لیکن 8 ہزار پاؤنڈ سرمایہ کاری کے لیے مختص ہوں گے۔ 65 برس سے زائد عمر کے افراد مکمل کیش الاؤنس کے حقدار رہیں گے۔ چائلڈ بینفیٹ کی شرط، جو دو بچوں تک محدود تھی، آئندہ برس اپریل سے ختم ہو جائے گی۔ 18 ماہ سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لیے معاوضہ کے ساتھ کام کی جگہ فراہم کی جائے گی۔

بجٹ میں درآمدی قوانین، پراپرٹی اور سیونگ کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، اور گیملنگ ٹیکس میں تبدیلی کے اقدامات بھی شامل ہیں، جن سے مجموعی طور پر 1.1 بلین پاؤنڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ چینی آن لائن کمپنیوں کو برطانیہ میں سستا سامان فروخت کرنے پر درآمدی ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، جبکہ دودھ سے بنے مشروبات پر شوگر ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔

بجٹ پیش کرنے کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریچل ریوز نے اپنے ہر وعدے سے انحراف کیا اور گزشتہ سال 40 بلین پاؤنڈ کا نیا ٹیکس عائد کیا تھا۔

یہ بجٹ برطانیہ میں زندگی کے اخراجات، توانائی کے بلز، پینشن اسکیمز اور ٹیکس نظام میں بڑے اصلاحی اقدامات کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کا حامل ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • اے این پی کی 28ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا کا نام بدل کر پختونخوا کیا جائے: اے این پی کی 28ویں آئینی ترمیم کیلئے تجویز
  • خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کیا جائے: 28ویں ترمیم کیلئے تجویز،ANP
  • اے این پی نے 28ویں ترمیم کے لیے تجاویز پیش کر دیں، خیبر پختونخوا کا نام بدل کر ’پختونخوا‘ رکھنے کی تجویز
  • آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ
  • وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا،کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • برطانوی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا
  • سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • 28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ