خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کیا جائے: 28ویں ترمیم کیلئے تجویز،ANP
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئیں۔
اے این پی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے، آبی بجلی والے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 10 روپے فی یونٹ تک ریٹ مقرر کیا جائے۔
حکومت کی اے این پی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تمباکو کے کاشت کاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو دیا جائے، مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے تجاویز دی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے، انتظامیہ کو بلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے، صوبے کا نام خیبر پختونخوا سے بدل کر پختونخوا کیا جائے، آئینی دستاویزات میں ’پختونخوا‘ نام استعمال کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔