برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو عدالتی حکم کے تحت باقاعدہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 70 سالہ بولسونارو گزشتہ چند ماہ سے گھر میں نظر بندی کی حالت میں سزا کاٹ رہے تھے، تاہم عدالت نے انہیں گھر میں قید رکھنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجے جانے کا حکم دیا۔
بولسونارو کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر کی صحت جیل کے ماحول میں خراب ہو سکتی ہے، اس لیے انہیں 2022 میں مبینہ طور پر بغاوت کی ناکام کوشش سے متعلق عائد 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی پوری کرنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم عدالت نے اس درخواست کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق بولسونارو پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اپنے حامیوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اُکسا کر جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں انہیں طویل قید کی سزا سنائی گئی۔
حکام کے مطابق اب سابق صدر برازیل کے پینل سسٹم کے تحت باضابطہ طور پر اپنی سزا جیل میں مکمل کریں گے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
راولپنڈی؛ پولیس کے سرچ آپریشنز ، مزید 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرِ حراست
سٹی 42 : راولپنڈی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1487 گھر،1011 دوکانیں،33 ہوٹل،03 ہاسٹل اور مجموعی طور پر 2322 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران،01 سرائے،04 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز تھانہ پیرودھائی،گنجمنڈی،سٹی،وارث خان، اوع دیگر کی حدود میں کیے گئے، جس کے دوران کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف 13 مقدمات درج کیے گئے۔