پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کو نجی افراد کے حوالے کرنے کے ممکنہ حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی قانونی حیثیت برقرار رکھی جائے۔

اکیڈمی کے صدر ممتاز قومی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللّٰہ ملک نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی بی ایس کو بغیر کسی مضبوط جواز اور مناسب قانونی تقاضوں کے نجی افراد کے حوالے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو قومی سائنسی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آئی سی سی بی ایس پاکستان کے بہترین سائنسی اداروں میں شمار ہوتا ہے اور اس کے محققین کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

خط میں اس امر کا بھی ذکر ہے کہ ادارے سے تربیت یافتہ ماہرین ملک کی مختلف جامعات اور تحقیقاتی مراکز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جس سے آئی سی سی بی ایس کی قومی سطح پر اہمیت ثابت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر کوثر نے خبردار کیا ہے کہ ادارے کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی کسی بھی کوشش سے ناصرف اس کے معیار پر منفی اثر پڑے گا بلکہ بدعنوانی کے خدشات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے پاس ایسے غیر منافع بخش اعلیٰ تحقیقی اداروں کو چلانے کا تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ڈاکٹر کوثر نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ ادارہ اپنی موجودہ حیثیت میں جامعہ کراچی کا حصہ ہی رہے، جب کہ اگر انتظامی امور سے متعلق کوئی مسائل موجود ہیں تو انہیں اصلاحات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی سی سی بی ایس

پڑھیں:

فرانس: سابق صدر نکولس سرکوزی کی سزا اعلیٰ ترین عدالت سے بھی برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق صدر سرکوزی کے لیے سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ سابق صدر نے نچلی عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف اعلیٰ ترین عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ نکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی مالی مدد حاصل کی تھی۔ عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے مطابق سابق صدر نے 2012 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی طور پر مالی معاونت حاصل کی تھی۔ اس پر حال ہی میں عدالت نے سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل بھی ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسترد کردی ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا جز ہے حیثیت تبدیل نہ کیجائے، اکیڈمی آف سائنس کا وزیراعلیٰ کو خط
  • سندھ حکومت کی انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق
  • نئی دہلی میں جامعہ ہمدرد اور اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے اشتراک سے دو روزہ قومی سیمینار
  • آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا جز ہے حیثیت تبدیل نہ کی جائے، اکیڈمی آف سائنس کا وزیراعلی کو خط
  • سندھ حکومت نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق کردی
  • فرانس: سابق صدر نکولس سرکوزی کی سزا اعلیٰ ترین عدالت سے بھی برقرار
  • پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز قومی سلامتی کے لیے کثیر الجہتی خطرہ قرار
  • برازیل : سپریم کورٹ کا سابق صدر کے خلاف فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان
  • افغان طالبان کو اب نان سٹیٹ ایکٹرز کی بجائے ریاست کی حیثیت سے سوچنا چاہئے, جنرل احمد شریف چوہدری