اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں اپوزیشن وفد کو کیا یقین دہانی کرائی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی رابطوں اور بانی پاکستان تحریک انصاف سے اہلِ خانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وی نیوز نے ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ملاقات میں کیا بات ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا یقین دہانی کرائی؟
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، سیاسی مذاکرات اور باہمی روابط پر گفتگو
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں عمران خان کی صحت، سیکیورٹی اور حالات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں نے شکوک و شبہات پیدا کیے ہیں۔
دنیا بھر میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا اور بین الاقوامی اخبارات میں گردش کرنے والی اطلاعات کے باعث پریشان ہیں۔ جب تک براہِ راست ملاقات نہیں ہوگی، ہم کیسے یہ بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان صاحب خیریت سے ہیں؟
لطیف کھوسہ نے بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق نے معاملہ سنجیدگی سے سنا، رانا ثنااللہ، طارق فضل چوہدری، نوید قمر اور دیگر حکومتی نمائندگان کو بھی فوری بات چیت کے لیے بلا لیا اور وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد رانا ثنااللہ کو معاملے پر پیش رفت کی ذمہ داری سونپی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کل رات وطن واپس آئیں گے اور اس معاملے پر فوری طور پر ان سے بات کر کے پیر کو آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری
اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی یقین دہانی مانگی ہے کہ کم از کم پارلیمنٹیرینز، قانونی ٹیم اور اہلِ خانہ کو ملاقات کی سہولت دی جائے۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز اپوزیشن اور اسپیکر کی ایک اور بیٹھک ہو گی۔
اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن رہنماؤں کا چیمبر میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن پارلیمنٹ کے اراکین کے درمیان ذاتی تعلقات اور باہمی عزت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہنا چاہیے، میرا آپ سب سے رابطہ 2014 سے ہے۔ سیاست ہمیشہ نہیں رہتی مگر تعلقات تاحیات رہتے ہیں، میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے اور سمجھتا ہوں کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے اُن کے اہلخانہ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا، اپوزیشن رہنماؤں نے اس حوالے سے حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی
ملاقات میں شامل وفد میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، سینیٹر فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بیرسٹر گوہر پاکستان علامہ ناصر عباس ملاقات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بیرسٹر گوہر پاکستان علامہ ناصر عباس ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی نے ملاقات میں لطیف کھوسہ ایاز صادق
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ عالمی قرأت مقابلہ کے شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ