سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اس اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے۔ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اُٹھایا۔
صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لاہور محمد عاصم نصیر کی سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے اہم ملاقات
اپوزیشن وفد کے اراکین نے سپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی اور اراکین
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔