اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈرشپ کے درمیان حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کیلئے دوسرا گھر ہے، بھارت کیساتھ جنگ میں ایران کی سفارتی واخلاقی حمایت کے مشکور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ملکی دفاع کو مضبوط بنایا، پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی تنازعات کے پرامن اور پائیدار حل کا خواہاں رہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہے، اسرائیل کے ایران پر حملے کی پاکستانی پارلیمنٹ نے یک زبان ہو کر مذمت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دشمن مشترکہ ہیں جن میں اسرائیل شامل ہے، ایران کو اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اسپیکر ایاز صادق نے ایران کے آئندہ ترقیاتی وژن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا، انھوں نے اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت کو سراہا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے متفرق شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران کے عوام پاکستانی عوام سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ڈاکٹر علی لاریجانی علی لاریجانی نے ایاز صادق نے کے درمیان نے کہا کہ
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔