پاکستان 2026-27 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزارت خارجہ کے مطابق آج 29 ویں ECO-COM اجلاس میں پاکستان کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی قیادت میں 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز (COM) کی صدارت سونپی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اسحق ڈار نے ان کی مبارکباد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور اگلے COM اجلاس میں پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ای سی او پاکستان وزرات خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ای سی او پاکستان وزرات خارجہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات
تصویر:سوشل میڈیانائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا۔