جرمن کمپنی کی حب میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کوئٹہ میں ایک ملاقات کے موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دسخط کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور جرمن کمپنی نے بلوچستان کے ضلع حب میں جرمن کمپنی کی جانب سے پانچ کروڑ ڈالر کی لاگت انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرنے کے معائدے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخب کر لئے۔ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد کے درمیان کوئٹہ میں سرمایہ کاری سے متعلق ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دسخط کئے گئے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت جرمن کمپنی حب میں 50 ملین ڈالر کی لاگت سے انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین خطہ اور مواقعوں کی سرزمین ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی ہنرمند افرادی قوت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری، سیاحت کانکنی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں، جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور جرمن کمپنی اوچ (AOCH GmBH)کے چیئرمین انڈریس امبریوین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفاہمتی یاداشت پر میں سرمایہ کاری
پڑھیں:
نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا
نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا، جرمانہ قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی سمیت بجلی ترسیلی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ کرنے پر کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی طرف سے قوائد اور سیفٹی اصولوں پر عمل درآمد سمیت جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر کام مکمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کو شوکاز جاری کیا گیا تھا۔
بجلی ترسیلی کمپنی کو سماعت کے مواقع بھی فراہم کئے گئے کمپنی کے سندھ میں جھمپیر-II گرڈ اسٹیشن میں اہم کام ادھورے نکلے جس کے بعد ترسیلی کمپنی کو جرمانہ کیا گیا ہے اور ایک ماہ میں نامزد بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا نے حکم دیا کہ جھمپیر-II کے تمام کام مکمل کر کے سرٹیفیکیٹ دیں، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مزید جرمانے کی وارننگ بھی دی گئی۔
دوران سماعت بتایا گیا کہ اکتوبر میں دن کے مقابلے میں رات کو طلب میں 4582 میگاواٹ تک اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں سولر کا استعمال رہا۔
اکتوبر میں دن کے اوقات میں بجلی کی طلب 10ہزار 105 میگاواٹ اور رات کو 14ہزار 687 میگاواٹ تک جاتی رہی۔
واضح رہے کہ نیشنل گرڈ کمپنی کا پرانا نام این ٹی ڈی سی ہے۔