نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا، جرمانہ قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی سمیت بجلی ترسیلی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ کرنے پر کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی طرف سے قوائد اور سیفٹی اصولوں پر عمل درآمد سمیت جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر کام مکمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کو شوکاز جاری کیا گیا تھا۔
بجلی ترسیلی کمپنی کو سماعت کے مواقع بھی فراہم کئے گئے کمپنی کے سندھ میں جھمپیر-II گرڈ اسٹیشن میں اہم کام ادھورے نکلے جس کے بعد ترسیلی کمپنی کو جرمانہ کیا گیا ہے اور ایک ماہ میں نامزد بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا نے حکم دیا کہ جھمپیر-II کے تمام کام مکمل کر کے سرٹیفیکیٹ دیں، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مزید جرمانے کی وارننگ بھی دی گئی۔
دوران سماعت بتایا گیا کہ اکتوبر میں دن کے مقابلے میں رات کو طلب میں 4582 میگاواٹ تک اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں سولر کا استعمال رہا۔
اکتوبر میں دن کے اوقات میں بجلی کی طلب 10ہزار 105 میگاواٹ اور رات کو 14ہزار 687 میگاواٹ تک جاتی رہی۔
واضح رہے کہ نیشنل گرڈ کمپنی کا پرانا نام این ٹی ڈی سی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمپنی کو
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔