سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپےجرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔نیپرا حکام کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی طرف سے قوائد اور سیفٹی اصولوں پر عمل درآمد سمیت جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر کام مکمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق کمپنی کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا جاتا رہا لیکن کمپنی نے گرڈ اور سیفٹی کوڈز پر عمل نہیں کیا۔ نیپرا نے کمپنی کو جھمپیر-II کے تمام کام مکمل کر کے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا، کمپنی کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مزید جرمانے ہوں گے ۔نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک ماہ میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمپنی کو
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔